باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں،
لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، چوری، دھوکہ دہی، لیبر ایکٹ اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 5 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے گئے،انویسٹی گیشن پولیس لاری اڈا نے 3 مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان سکندر، فیصل خان اور خالدہ کو گرفتار کیا ،انویسٹی گیشن شیرا کوٹ نے 2مقدمات میں اشتہاری ملزمان عصمت اللّٰہ اور شاہدکو گرفتار کیا ،ملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی طرف سے پولیس ٹیمز کو شاباش دی گئی،
شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے ،گرفتار ملزمان ذوالقرنین اور عبد الوہاب کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 6موبائل فونز، نقدی اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ،ملزمان شاہراؤں اور گلی محلوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،
دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے رات گئے تھانہ ڈیفنس بی کا دورہ کیا ، سی سی پی او لاہور نے صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے فرنٹ ڈیسک، روزنامچہ، حوالات اور مال خانے سمیت مختلف شعبوں کابھی معائنہ کیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے شہریوں کو پولیس اسٹیشن میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ، سائلین سے مسائل بارے دریافت کیا۔ سی سی پی او لاہور نے تھانے میں صفائی کے ناقص انتظامات اور بجلی کی وائرنگ کے غیر مناسب انتظام پر اظہار برہمی کیا، بلال صدیق کمیانہ نے تھانے کی حالت بہتر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات کیں،سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ فرنٹ ڈیسک پر جمع ہونے والی درخواستوں پر بروقت کارروائی نہ ہونے کی صورت میں ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا۔ فرائض کی انجام دہی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ لاہور پولیس قانون کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس