گناہ سے توبہ تحریر: ذیشان علی

0
84

اللہ تعالی کے تمام انبیاء معصوم ہیں، باقی ہر انسان میں عیب ہیں وہ خطا کار بھی ہیں وہ گناہ گار بھی،
لیکن جو اللہ تعالی کے دوست بن کر رہتے ہیں، اور جو اپنی آخرت کی فکر کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور فرمانبرداری کرتے ہوئے گناہوں سے بچنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں،
اللہ ان پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے اور اللہ تعالی بڑا غفور الرحیم ہے ،
اور ہمیں ہر وقت گناہوں سے بچنے کی دعا کرنی چاہیے،
لیکن انسان تو انسان ہے خطا کا پتلا ہے اور اس کے اندر ایک نفس ہے اور پھر اس کے ساتھ ایک شیطان ہے جو اسے دنیاوی لذتوں کا جھانسہ دے کر اسے سے خطائیں اور گناہ سرزد کرواتا ہے،
ایسے میں اللہ تعالی نے انسان کے سامنے دو راستے رکھ دیئے اور اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا کہ جس راستے پر تم چلنا چاہتے ہو چلو لیکن دونوں راستوں کے انجام سے باخبر بھی کر دیا،
شیطان کے راستے پر چلو گے تو وہ تمہیں ہر وقت گناہوں اور سرکشی میں مبتلا کرتا رہے گا،
لیکن اگر تم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری اور اطاعت کرتے ہوئے گناہوں سے بچتے رہو گے سیدھے راستے پر رہوگے اللہ تم پر اپنی برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے گا،
لیکن اگر گناہ ہو جائے تمہارا ضمیر تمہیں ملامت کرے اور تم اپنی اصل کی طرف پلٹنا چاہو تو اللہ نے ایسے میں پچھلے تمام گناہ معاف کرنے اور اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھنے کا وعدہ فرمایا ہے بشرطیکہ گناہوں سے سچی توبہ کی جائے،
اگر گناہ ہو جائے تو پھر بندہ/ بندی کیا کہے اور اسے کیا کرنا چائیے،
وہ اچھی طرح وضو کرے پھر وہ دو رکعت نماز ادا کرے اور نماز کے بعد وہ اللہ تعالی سے اپنے گناہ کی بخشش مانگے۔ شک وہ بخشنے والا بڑا مہربان ہے،
اور شیطان سے اللہ کی پناہ کیسے حاصل کی جائے ؟
جب کوئی کام شروع کرو تو اس سے پہلے اعوذ باللہ پڑھ لیا کرو اور پھر بسم اللہ،
جس کا مفہوم یہ ہے کہ اے اللّٰہ شیطان سے تمہاری پناہ میں آتے ہیں اور تمہارے نام سے شروع کرتے ہیں بے شک تو بڑا مہربان اور رحم کرنے والا ہے،
ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ پہلے تو کسی گناہ کے نزدیک بھی نہ جائے لیکن کسی غفلت اور نفس کی خواہش میں آکر گناہ کرتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ گناہ سے توبہ کرے اور توبہ کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ گناہ پھر کوئی دعا قبول نہیں ہونے دیتے اور گناہگار کے مقدر میں رسوائی ہے،
دعا ہے رب ذوالجلال سے کہ وہ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق دے،
آمین

@zsh_ali

Leave a reply