ننکانہ صاحب میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی554 جنم دن کی تین روزہ تقریبات کے سلسلہ میں بیرون ممالک سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچنا شروع ہو گئے ۔
باغی ٹی وی : سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کا 554 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات ننکانہ صاحب میں شروع ہو گئی ہیں ، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری اپنے گرو کی جنم دن میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب پہنچ گئے ہیں اندرون اور بیرون ملک سے تقریبا ً20 ہزار یاتری ننکانہ صاحب پہنچ چکے ہیں ، بھارت سے آنے والے3000 سے زائد یاتری بذریعہ خصوصی ٹرین ننکانہ صاحب پہنچے ، مہمانوں کے ننکانہ صاحب پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد ارشد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ نے پرتپاک استقبال کیا ۔
سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے آصف زرداری نے مذاکراتی کمیٹیاں بنا دیں
قبل ازیں ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد نے بتایا تھا کہ مہمانوں کی سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور اس ضمن میں چیئرمین بورڈ نے خصوصی احکامات جاری کر رکھے ہیں،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کو صوبہ بھر میں بہترین سہولیات اور فول پرو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جنم دن کی تقریبات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ اس کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔
سیالکوٹ:پانچ روز قومی انسداد پولیو مہم ,7 لاکھ 72 ہزارسے زائد بچوں کو قطرے پلائے …
انہوں نے کہاتھا کہ اندرون بیرون ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات،فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو بابا گرو نانک کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کیے ہیں پہلی بار مذہبی سیاحت پروگرام کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا –