گستاخانہ بیان پراداکار نصیر الدین شاہ بھی برس پڑے

0
37

بی جے پی کے رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان دینے پر بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ بھی برس پڑے انہوں نے اپنے ملک کے حکمران نریندر مودی سے کہہ دیا کہ آپ ان کو کچھ عقل دیں جس خاتون نے گستاخانہ بیان دیا ہے وہ کوئی عام خاتون نہیں ہیں بلکہ قومی ترجمان ہیں ۔اپنے حالیہ انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ جو لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں ان کو نریندر مودی ٹویٹر پر خود بھی فالو کرتے ہیں ان کو نفرت پھیلانے سے روکا جائے ۔یہی نہیں نصیر الدین شاہ نے بھارتی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کو اس اس قسم کے معاملات کو ہوا دینے کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔

یاد رہے کہ الجزیرہ نیوزکی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے دین اسلام اورحضرت محمد سے متعلق گستا خانہ ریمارکس پرمسلمانوں اورمسلم ممالک کے احتجاج کے بعد پارٹی رہنماﺅں کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ مذہبی معاملات پربات کرنے سے محتاط رہیں۔ بی جے پی کے ایک سینیئر رہنما کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ پارٹی رہنما کسی بھی طریقے سے کوئی ایسی بات کریں جو کسی کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے۔

Leave a reply