پیکا آرڈیننس کے سیکشن 20 کیخلاف میشا شفیع کی درخواست سماعت کیلئے منظور

0
29

مشیا شفیع جن کا علی ظفر کے خلاف ہراسانی کا کیس چل رہا ہے ابھی تک یہ الزام کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا یعنی عدالتی کاروائی ابھی تک کی جتنی بھی ہوئی ہے اس میں دونوں فریقین میں سے کسی ایک کو سچا یا جھوٹا قرار نہیں دیا گیا ۔تاہم میشا اور علی ظفر دونوں کے پرستار ان کو سوشل میڈیا پر کافی سپورٹ کرتے ہیں لیکن جب سے کیس عدالت میں چل رہا ہے ان فریقین کی طرف سے ایک دوسرے پرالزامات لگانے کا سلسلہ تھم چکا ہے ۔اب حال ہی میں میشا شفیع کے وکیل نے پیکا آرڈیننس کے سیکشن 20کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دی جسے سپریم کورٹ نے سماعت کے لئے منظور کر لیا ہے ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے میشا شفیع کے خلاف فوجداری کارروائی سے روکتے ہوئے گلوکارہ کی درخواست حکم امتناع جاری کر دیا۔اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ اگلی سماعت تک ہتک عزت پر میشا شفیع کے خلاف فوجداری کارروائی روک دی جائے، گلوکارہ کے خلاف سول مقدمہ جاری رہے گا۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی
یاد رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسمنٹ کے الزمات لگائے ہیں اور کیس کا فیصلہ تاحال نہیں آسکا۔
۔۔۔۔

Leave a reply