160افراد کو جیل سے باہرآنے سے روک دیا گیا، یہ کون بدقسمت ہیں‌؟

0
38

کراچی: حکومت کی طرف سے گٹکا مافیا کے خلاف سخت قوانین کے بعد اب عدالتون نے بھی معافی کے راستے بند کردیئے ہیں اطلاعات کےمطابق گٹکا مافیا کے خلاف قانون کا ڈنڈا مزید سخت ہوگیا جس کے تحت گٹکے کے کیسز میں ناقابل ضمانت دفعہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

سارے مر بھی جائیں‌ تو … شیخ رشید نے مولانا کے بارے میں اہم بات کردی

یہ بات قابل ذکر ہےکہ اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں دفعہ 337-J کا اضافہ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں ناقابل ضمانت دفعہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے نئے مطالبے !

گٹکا مافیا کے خلاف ناقابل ضمانت دفعہ لگنے کے بعدگٹکے کے کیس میں 160 سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے 80 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کیں جب کہ ضلع ویسٹ کی عدالتوں نے 50، سینٹرل اور ساؤتھ کی عدالتوں نے 15،15 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کریں۔

ایف اے ٹی ایف کا جن ، حقیقت کیا ہے ؟

گٹکا مافیا کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں، خطرناک اشیا فروخت کرنے والوں کو 10 سے 14 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔

Leave a reply