ملک بھر میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 702 ہوگئی –
باغی ٹی وی : ملک بھر میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 702 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 672 لوگوں میں کوورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 672نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 516 ہوگئی۔
رواں ماہ 27 تاریخ تک سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار776 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں99 ہزار128، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار617، بلوچستان میں15 ہزار13، اسلام آباد میں16 ہزار440، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار649 اور گلگت میں3 ہزار662 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار230 اور سندھ میں 2 ہزار486 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 71 ہو گئی ہے۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے
جبکہ دوسری جانب ڈینگی کا خطرہ بھی برقرار، مریضوں کی تعداد میں اضافہ ،اطلاعات کے مطابق کورونا کے بعد بتدریج شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی پنجاب بھر میں ڈینگی کا خطرہ بدستور برقرار ہے صوبے بھر میں ایک ہفتہ کے دوران 888 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔
کرونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ڈینگی کا خطرہ پیدا ہوگیا ، مریضوں کی تعداد میں اضافہ
وزیر خزانہ کورونا وائرس کا شکارہوگئے
پاکستان میں کرونا سےگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 6 اموات، مزید 694 نئےکیسز رپورٹ