ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حالیہ انٹرویو میں اپنے علیحدہ گھروں میں رہنے کی دلچسپ وجہ بتائی ہے۔
باغی ٹی وی: سنیتا نے انکشاف کیا کہ وہ اور گووندا الگ گھروں میں رہتے ہیں، لیکن یہ گھر ایک دوسرے کے سامنے ہی ہیں ہمارا فلیٹ اور بنگلہ ایک دوسرے کے سامنے ہیں فلیٹ میں میرا مندر ہے اور میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہوں، جب کہ گووندا بنگلے میں رہتے ہیں، گووندا زیادہ تر اپنی میٹنگز اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، اس لیے وہ بنگلے میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
سنیتا نے بتایا کہ وہ گووندا سے پہلی ملاقات کے وقت ایک ٹام بوائے طرز کی خاتون تھیں اور مغربی لباس پسند کرتی تھیں، جب کہ گووندا ہمیشہ سے ساڑھیاں پسند کرتے تھے یہاں تک کہ انہوں نے مجھے زبردستی ساڑھیاں پہننے پر مجبور کیا،سنیتا نے انکشاف کیا کہ شادی کی پیشکش انہوں نے خود گووندا کو کی تھی۔
رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کی تاریخیں سامنے آ گئیں
سنیتا نے بتایا کہ گووندا باتوں کے شوقین ہیں انہیں جہاں بھی 10 لوگ ملتے ہیں وہیں بیٹھ کر باتیں کرنا شروع کردتے ہیں۔ جبکہ میں اور میرے بچے زیادہ باتیں نہیں کرتے ہیں۔ کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ زیادہ باتیں کرنے سے توانائی ضائع ہوجاتی ہے گووندا اکثر ملاقاتوں کے بعد لیٹ ہوجاتے ہیں انہیں جلدی صبح جاگنا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں نے الگ الگ گھر میں رہنا پسند کیا ہے۔
کرینہ کپور کے نئے سال پر پہنے گئے لباس کی قیمت سامنے آ گئی
گوووندا کی رومانوی زندگی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ وہ آئندہ زندگی میں میرے شوہر نہ بنیں ہم کہیں نہیں جاتے ہیں میرادل چاہتا ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ سڑک کے کنارے پانی پوری کھاؤں لیکن اس نے اپنے کام میں اتنا وقت خرچ کر دیا ہے کہ مجھے یہ بھی یاد نہیں کہ ہم کبھی ایک ساتھ فلم دیکھنے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گووندا کی شادی کو 37 سال بیت چکے ہیں ان کے دو بچے ہیں جن کے نام ٹینا اور یشور دھن آہوجا ہے ٹینا کو بالی ووڈ میں کوئی خاص کامیابی نہیں مل سکی ہے لیکن سنیتا کو اپنے بیٹے یش سے بہت امیدیں وابستہ ہیں یشوردھن جلد ہی بالی و وڈ میں اپنے ڈیبیو کے ذریعے انٹری دیں گے۔