حبیب جالب ایوارڈ 2020 عاصمہ جہانگیر کے نام ہوگیا

0
67

کراچی : آرٹس کونسل کراچی میں حال ہی میں منعقد کی جانے والی تقریب میں حبیب جالب ایوارڈ (2020) انسان حقوق کی نامور وکیل اور سرگرم کارکن مرحومہ عاصمہ جہانگیر کو دیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صحافی اور شاعر محمود شام، جنہوں نے تقریب کی صدارت بھی کی، انہوں نے کہا کہ جس سمت میں آج کل ہمارے ملک میں چیزیں جارہی ہیں اور 22 کروڑ لوگوں کو جس بند گلی کا سامنا ہے، اس میں ہر شہر اور گاؤں کو حبیب جالب جیسے کسی شخص کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت کا موسم ایک مرتبہ پھر عروج پر ہے، اگرچہ (مزاحمت کے لیے) مقامات لوگوں سے بھرے جارہے ہیں لیکن انہیں ایک سمیت دینے والا کوئی نہیں ہے۔

محمود شام نے کہا کہ تقاریر کی جارہی ہیں لیکن کوئی بھی انہیں توجہ سے نہیں سنتا، اگر جالب جیسے کسی نے ’ایسے دستور کو میں نہیں مانتا’ پڑھ لیا ہوتا ، تو ان سب نے اسے توجہ سے سنا ہوتا۔
انوں نے کہا کہ جن لوگوں میں بسوں میں سوار کرکے لایا جاتا ہے وہ ملک کی پرواہ نہیں کرتے۔

محمود شام نے حبیب جالب کے بھائی سعید پرویز کا بے حد شکریہ ادا کیا، جو ایسے پروگرامز کے باقاعدگی سے انعقاد پر ایوارڈز کی میزبانی کرتے ہیں۔انہوں نے پرویز کی مرتب کردہ کتاب کا تذکرہ اور تعریف بھی کی جس میں انہوں نے حبیب جالب سے متعلق مواد شائع کیا ہے

محمود شام نے کہا کہ حبیب جالب کی شاعری پر تحقیق کی جاسکتی ہے اسے جمہوری حکومتوں کی جانب سے نصاب کا حصہ بنایا جاسکتا ہے لیکن ہمارے ’ جمہوریت کے چیمپئنز’ مرحوم شاعر کو بھلا چکے ہیں کیونکہ جمہوریت سے نہیں کرسی سے پیار ہے۔

Leave a reply