گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے نسٹاگرام پر نعمان اعجاز کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کیں تصاویر میں حدیقہ کیانی گہرے فیروزی رنگ کی ساڑھی میں جبکہ نعمان اعجاز سوٹ میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں حدیقہ کیانی نے کیپشن میں لکھا کہ ” دل نے تیرا نام لیا” میں آپ لوگوںکے ساتھ کچھ خاص شئیر کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتی اور ساتھ ہی ”یاد” ہیش ٹیگ میں لکھا ہے ۔
انکی یہ پوسٹشئیر کرتے ہی ان کے پرستاروں نے کمنٹس کرنے شروع کر دئیے اور دونوں کو ایکساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا .بہت سارے لوگوںکو لگا کہ شاید یہ ان دونوں کے نئے ڈرامے کی شوٹنگ کی تصاویر ہیں اور کچھ نے پوچھا کہ کیا آپکی نئی میوزک وڈیو ہے. عمارا معظم نامی صارف نے جب حدیقہ سے سوال کیا کہ کیا یہ آپکا نیا میوزک وڈیو ہے تو حدیقہ نے جواب میں لکھا جی. یوں ان کے اس کمنٹ نے انکی طرف سے شئیر کردہ تصاویر کا معاملہ کلئیر کردیا کہ حدیقہ کیانی اور نعمان اعجاز ایک نئے میوزک وڈیو میں بہت جلد دکھائی دے رہے ہیں. واضح رہے کہ حدیقہ کیانی اور نعمان اعجاز کی جوڑی کو خاصا سراہا جاتا ہے ماضی قریب میں نعمان اعجاز اور حدیقہ کیانی کاشف نثار کے ڈرامہ سیریل ”رقیب سے” میں ایکساتھ نظر آئے اور آج کل ڈرامہ ” دوبارہ ” چل رہا ہے جس کی سیکنڈ لاسٹقسط آج نشر ہوئی اس میں نعمان اعجاز اور حدیقہ کا ایک ساتھ کردار مختصر تھا لیکن کافی پسند کیا گیا .
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved