حدیقہ کیانی کا کشمیر سے متعلق گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

0
57

13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حدیقہ کیانی نے تُرک فنکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا تھا حدیقہ کیانی کے اس گانے کو یو ٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : حدیقہ کیانی 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر تُرک فنکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا تھا حدیقہ کیانی کے اس گانے کو یو ٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے اس کی تصدیق گلوکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر کی ہے-

انسٹاگرام سکرین شاٹ
حدیقہ نے گذشتہ روز انسٹاگرام اسٹوریز پر یہ خبر شئیر کی اور کچھ تکنیکی امور سے کہیں زیادہ گہری بات کی نشاندہی کی حدیقہ نے لکھا کہ ہمارے کشمیر کو خراج تحسین پیش کئے جانے والے گانے کوکچھ گھنٹے پہلے ہی یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ باقاعدہ خاموشی ہو رہی ہے لیکن ہمیں خاموش نہیں کیا جائے گا کیونکہ ہمارا پیغام محبت اور امن کا ہے۔”

اس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سوسائٹی کشمیر سیویتاس "ویڈیو کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے” ، اور یہ کہ وہ جیسے ہی کوئی نئی اپ ڈیٹ ملتی ہے تو اپنے مداحوں کے ساتھ تازہ ترین معلومات شیئر کریں گی۔ ابھی تک ، کوئی اور تازہ خبر اپ ڈیٹ نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ گانا حدیقہ کیانی اور تُرک فنکاروں نے تین مختلف زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جن میں اُردو، ترکش اور کشمیری زبان شامل ہے جبکہ گانے کا دورانیہ 3 منٹ 37 سیکنڈز ہےگانے کی ویڈیو میں شہدائے کشمیر کی تصاویر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کو دکھایا گیا ہے-

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب حدیقہ نے تُرک زبان میں یہ گانا گایا ہو اس سے قبل بھی گلوکارہ نے معروف تُرک سیریز ارطغرل غازی کا ٹائٹل گانا گا کر خراج تحسین پیش کیا تھا-

حدیقہ کیانی کا تُرک فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش

Leave a reply