پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نہ صرف ملک بلکہ ملک سے باہر بھی مقبول ہیں۔ حدیقہ نے کچھ عرصہ پہلے اداکاری کا بھی باقاعدہ آغا کر دیا ہے۔ ماضی قریب میں ان کا ڈرامہ دوبارہ اختتام پذیر ہوا ہے اس میں ان کی اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے۔ حدیقہ کیانی کے گائے ہوئے گیت آج بھی مقبول ہیں اس کی مثال ان کا کئی سال پہلے گایا ہوا گیت ” بوہے باریاں نالے کنداں ٹپ کے“ ہے اس گانے کو ایک چائنیز ٹیچر نے گایا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق چین میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں چینی ٹیچر مس وکی نے شاندار پرفارمنس دی۔اس پرفارمنس کی وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے ۔چائنیز ٹیچر
حدیقہ کیانی کا گانا بہت ہی پرفیکٹ انداز میں گا رہی ہیں یہاں تک کہ وہ لفظوں کی ادائیگی بھی بہترین انداز میں کررہی ہیں۔یاد رہے کہ بوہے باریاں گانا نوے کی دہائی میں ریلیز کی گیا تھا یہ گانا آج اتنے سال گر جانے کے بعد بھی مقبول ہیں اور حدیقہ کیانی مسلسل اپنے فن سے لوگوں کو محظوظ کررہی ہیں.حدیقہ نے کم عمری میں گانے کا آغاز کیا ان کے بھائی عرفان کیانی بھی کمپورز اور گلوکار ہیں.