حفیظ سینٹر میں ‌لگی آگ نے جہاں تباہی مچائی وہاں چور بھی اپنا کام دکھانے لگے

0
112

حفیظ سینٹر میں ‌لگی آگ نے جہاں تباہی مچائی وہاں چور بھی اپنا کام دکھانے لگے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، حفیظ سینٹر لاہور میں لگی آگ سے جہاں دوکانداروں اور تاجروں کی کروڑوں کاقیمتی سامان جل گیا وہاں باقی رہ جانے والے سامان کو چور بھی لوٹنے لگے ، پلازے میں آگ لگنے کی وجہ سے جو دکانیں ابھی تک محفوظ تھیں ان دوکانداروں نے اپنا سامان محفوظ‌جگہ منتقل کرنے کی کوشش کی ، اسی طرح بعض افراد نے دوکانوں کے تالے توڑ کر سامان نکالنے کی کوشش کی . پولیس نے جب ان کو پکڑا تو کہنے لگے ہم دوکاندار ہیں‌ پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ یہ لوٹنے والے چور اور ڈاکو ہیں. ان چار سے پانچ افراد کو تھانہ گلبرگ میں بند کر دیا گیا ہے .

حفیظ سینٹر میں ‌لگی آگ خطرناک حد تک بڑھ چکی


واضح‌رہے کہ حفیظ‌سینڑ میں صبح سے شدید آگ لگی ہے جسے قابوپانے کی سر طوڑ کوششیں جاری ہیں. حفیظ سینٹر لاہور میں لگی آگ نے رفتہ رفتہ تمام پلازے کو اپنی لیٹ میں‌ لے لیا ہے اور اس میں موجود دکانیں اور ان دکانوں میں قیمتی سامان جن میں‌ کمپپیوٹر لیپ ٹاپ شامل تھے جل چکے ہیں اس طرح کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے.
آگ بجھا نے میں اس وقت چار سے پانچ فائر بریگیڈ‌ کی گاڑیاں مصروف ہیں. لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے .
اسی طرح باغی ٹی وی کے نمائندے فائز چغتائی نے موقع پر رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ جب ہم راوی پل پر تھے اس آگ کے دھویں کو دیکھا جاسکتا تھا.

Leave a reply