وزیراعظم کے مشیرخزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے امریکہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایشیا رابرٹ کاپروتھ کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز اور امریکہ کے ڈائریکٹر جنوب اور جنوبی ایشیا سیٹھ بلی ویس اور سیکرٹری خزانہ حکومت پاکستان نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔

جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں،یہی میری اپنے نوجوانوں کے بارے میں خواہش ہے،…

اس موقع پرمشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے امریکی وفد کو پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کے حصول کے لیے کئی گئی حکومتی کوششوں اور بالخصوص کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی، محصولات میں اضافے،کرنسی کی شرح تبادلہ میں استحکام، سٹاک ایکسچیج میں ہونے والی مثالی کاروباری سرگرمی سمیت حالیہ مہینوں میں حاصل ہونے والی دیگر اقتصادی کامیابیوں سے سے آگاہ کیا۔

برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

امریکہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایشیا رابرٹ کاپروتھ نے پاکستانی حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میکرو اکنامک استحکام کو ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے مزید موثراور پائیدار بنایا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے حکومتی معاشی ٹیم کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ40 ہزار کی سطح عبور کرچکی ہے جبکہ حکومتی اخراجات پر بھی زبردست کنٹرول رکھا جارہا ہے۔

عمران خان نے نوازشریف کا قرض اتاردیا،عمران خان بنائے گا نیا پاکستان

مشیرخزانہ نے یہ بھی کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر نا صرف مستحکم رہے بلکہ اس میں اضافہ ہوا،ہم چاہتے ہیں اس ملک میں نوکریاں ملیں اور روز گار کے مواقع پیدا ہوں۔عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ نان ٹیکس ریونیو میں 5 ماہ میں 100 فیصد سےبھی زیادہ اضافہ ہوا جبکہ ٹیکس ریونیو میں پچھلے سال کی نسبت 16 فیصد اضافہ ہوا

Shares: