مسلم لیگ ن نے مطالبہ کیا ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ اپنے اثاثے ظاہر کریں ، اس ضمن میں اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

مشیر خزانہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

وفاقی کابینہ کے خلاف درخواست، عدالت نے درخواست گزار کو کیا حکم دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ اپنے اثاثے ظاہر کریں، قرارداد میں مزید کہا گیا کہ خزانے کی چابیاں حفیظ شیخ کےحوالے کرنا پاکستانی قوم کے ساتھ مذاق ہے،جوشخص پاکستان میں نہیں رہتا کاروبار نہیں کرتا اسے مشیر خزانہ بنادیا گیا ہے.

خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل

مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں کہا گیا کہ حفیظ شیخ کے دور میں ڈالر بے لگام ہوا، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حفیظ شیخ اپنے اورفیملی کے اثاثوں کی تمام تفصیلات ظاہر کریں ،پاکستانیوں سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کرنے والے پہلے اپنے اثاثے سامنے لائیں.

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا تھا.

Shares: