نیول اکیڈمی منوڑہ میں پاسنگ آوٹ پریڈ، سعودی نیوی کے سربراہ مہمان خاص
سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغوفیلی نے کہا ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں تمام معاملات کا پرامن تصفیہ چاہتا ہے ،سعودی عرب پاکستان کو خطے میں قوت اور استحکام کا ذریعہ سمجھتا ہے
پاکستان نیوی کے دو کموڈورز کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
سمندروں کا عالمی دن، پاکستان نیوی نے اہم پیغام جاری کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول اکیڈمی منوڑہ میں 111 ویں مڈشپ مین اور20 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈہوئی، 77 مڈشپ مین اور 98 شارٹ سروس کمیشن کیڈٹس بشمول 25 خواتین کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے، تقریب کے مہمان خصوصی سعودی نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغوفیلی تھے،چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ
پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی
پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاس آؤٹ ہونے والوں میں بحرین کے 2 ، قطر کے 7 اور سعودی عرب کے 3 مڈشپ مین بھی شامل ہیں، مڈ شپ مین طلحہٰ مسعود نے اعزازی شمشیر حاصل کی.
پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان
تقریب سے مہمان خصوصی سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغوفیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں تمام معاملات کا پرامن تصفیہ چاہتا ہے، مشرق وسطیٰ تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہا ہے، سعودی نیوی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کا قریبی دوست ہے،سعودی عرب پاکستان کو خطے میں قوت اور استحکام کا ذریعہ سمجھتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب عالمی استحکام اورعلاقائی امن کیلئے کوشاں ہیں،
پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی نیوی کے سربراہ نے بھی ابتدائی تربیت پاکستان نیول اکیڈمی میں حاصل کی تھی .