خافظ آباد میں قائم کی گئی پناہ گاہ کی حقیقت سامنے آگئی
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/01/WhatsApp-Image-2021-01-07-at-3.55.05-PM.jpeg)
حافظ آباد میں جناح ھال میں قائم پناہ گاہ کی حقیقت سامنے آگئی-
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک حافظ آبد میں جناح ہال میں قائم پناہ گاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں پانہ گاہ کے حوالے سے کئے گئے تمام دعوے خواب ہوتے نظر آ رہے ہیں-
حافظ آباد میں جناح ھال میں قائم پناہ گاہ میڈیا دوستوں کے ہمراہ دیکھنے گے تو آگے کیا ہوا دیکھیں اس ویڈیو میں#Pakistan #Baaghitv #Hafizabad @ACHafizabad @PMLN_hfd @PMLQofficial @Dr_FirdousPTI @GovtofPunjabPK @UsmanAKBuzdar @PTIofficial @CMPunjabPK pic.twitter.com/S21Jj8h5k7
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 7, 2021
ویڈیو میں میڈیا نمائندہ نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے واٹس ایپ پر اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کچھ ایی تصاویر سامنے آئیں جس میں کہا گیا کہ حا فظ آباد میں جناح ہال کے اندر پناہ گاہ ہے ہم لوگ سارا دن ڈھونڈھتے رہے کہ یہ پناہ گاہ کب بنی اور کیسے بنی اور کب آپریشنل ہوئی شام کے وقت کچھ دوستوں نے بتایا کہ یہ آج ہی آپریشنل ہو ئی ہے ابھی جب جناح ہال کے اندر ئے تو تالا لگا ہوا تھا اور یہاں پر کوئی بی آدمی نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ آپ کو دکھاتے ہیں کہ پناہ گاہ کے اندر کوئی آدمی نہیں پھر وزیراعظم نے کھانا کن لوگوں کے ساتھ کھایا کون سے مزدور تھے یہ سوالیہ نشان ضرور ہے-
ویڈیو میں کہا گیا کہ پناہ گاہ جب کھولی گئی تو اندر کچھ بھی موجود نہیں تھا اور اندر والے کمرے میں بھی تالا لگا ہوا تھا جو کہ غریب لوگوں اور مسافروں کے لئے تیار کی گئی جب اسے کھلوایا گیا تو پناہ گاہ سازو سامان میں صرف زمین پر بچھائے گئے بستروں پر مشتمل تھی اور پانہ گاہ کا بورڈ لگا ہوا تھا فوٹو سیئشن کے لئے اور سردیوں کے اس موسم میں پنکھا بھی چل رہا تھا جسے پناہ گاہ کو لاک کرنے سے بند بھی نہیں کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں بجلی اور دوسری سرکاری املاک کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے-
پناہ گاہ کے اندر اس سازو سامان میں مزید چند عدد برتن شامل ہیں جو خالی پڑے ہوئے ہیں-