حافظ آباد پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن
حافظ آباد/ ٹارگٹڈ آپریشن
حافظ آباد پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن گرفتار ملزمان سے ساڑھے 8 کلو سے زائد چرس،212 لیٹر شراب اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
آپریشن کے نتیجہ میں 48 جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزمان میں 10 کیٹیگری اے کے اشتہاری ڈاکوں بھی شامل ہیں۔حافظ آباد پولیس کی جانب سے عید کے موقع پر ضلع بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کےلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کئے جارہے ہیں ۔ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خاں