اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے گانے پر ڈانس کررہی ہیں ان کے ساتھ ان کے دوست بھی گانے کو انجوائے کررہے ہیں. ہانیہ عامر کو شاہ رخ خان کے گانے پر ڈانس کرتا دیکھ کر ان کے مداح کافی خوش ہوئے ہیں. ہانیہ عامر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شاہ رخ خان کی مداح ہوں . ہانیہ عامر جو کہ مختلف حوالوں سے خبروں میں رہتی ہیں آج کل وہ شاہ رخ خان کے گانے پر ڈانس کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں. یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار ان اداکارائوں میںہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے بل پر مداحوں کے دل جیتے. ان کا معصوم چہرہ اور ان جاندار اداکاری ان کی پہچان ہے.
ہانیہ عامر نے ماضی قریب میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے میرے ہمسفر سے خوب شہرت سمیٹی اسی سال ان کی ایک فلم پردے میں رہنے دو ریلیز ہوئی اس نے باکس آفس پر کمال نہیں دکھایا تاہم ہانیہ عامر کی اس میں اداکاری کو بے حد سراہا گیا اس میں ان کے ساتھ علی رحمان خان نے مرکزی کردارادا کیا تھا.