حج کی آمد، سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی

0
72

سعودی عرب میں حج کی آمد کے ساتھ ہی سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی نے بھی مانیٹرنگ بڑھا دی ہے۔ غذائی سامان، ادویات، طبی آلات کو معیاری بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ حجاج کرام کی صحت اور تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ طبی مراکز، ہوٹلوں پر چھاپے،بیرون ملک سے آنے والے سامان چیکنگ

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری ادارے ‘ایس پی اے’ کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی طرف سے ادویات اور خوراک کے سامان کی چیکنگ کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں ہوائی اڈوں بالخصوص جدہ ہوائی اڈے، مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے، بری اور بحری گذرگاہوں سے آنے والے خوراک کے سامان اور ادویات کو معیار کو 24 گھنٹے کی بنیاد پر چیک کر رہی ہیں۔

فوڈ اتھارٹی کی طرف سے حج مشن کےضمن میں بیرون ملک سے 9 ہزار 292 اقسام کی ادویات ، خوراک کی اقسام اور طبی آلات لانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ 3007 اقسام کی اشیاء کےغیرمعیاری ہونے پرملک میں لانے سے روک دیا گیا ہے۔

Leave a reply