حاجیوں کی کھجوروں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر نہیں روکا جائے گا،مفتی عبد الشکور

0
76

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یقین دلایا ہے کہ حاجیوں کی کھجوروں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر نہیں روکا جائے گا۔ مرکزی کنٹرول آفس مکہ مکرمہ میں سرکاری ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ اطلاع ملی تھی کہ حکومت نے غیرملکی ڈرائی فروٹ کی درآمد پر جو پابندی عائد کر رکھی ہے اس کا اطلاق حجاج اور معتمرین کی پاکستان ساتھ لے جانے والی کھجوروں پر بھی کیا جارہا ہے اور وہ کھجوریں اس پابندی کی آڑ میں ضبط کی جارہی ہیں۔

میں نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بات کی۔ جنہوں نے یقین دلایا ہے کہ حجاج اور عمرہ زائرین کی کھجوریں اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگی اور انہیں پاکستان کی ہوائی اڈوں پر ضبط نہیں کیا جائے گا.

سرکاری اسکیم کے تحت حج 2022 کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو منی، مزدلفہ اور عرفات میں قیام کے دوران کام آنے والی اشیاء پر مبنی گفٹ پیک دیا گیا۔ سرکاری اسکیم کے حاجیوں کی رہائشی عمارت میں حجاج میں تحائف تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔

پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کے حکام کے مطابق سرکاری اسکیم کے 32000 سے زائد عازمین حج کو یہ تحائف دیئے جارہے ہیں اس میں جائے نماز کے علاوہ ایک فرد کو بچھانے کیلئے ایک آرام دہ قالین بھی شامل ہے جو مشاعر میں حجاج کیلئے کارآمد ثابت ہوگا۔

Leave a reply