حاجی کیمپس میں حاجیوں کی تربیت شروع ۔

0
38

حاجی کیمپس میں حاجیوں کی تربیت شروع ۔

باغی ٹی وی : جیسا کے سب جانتے ہیں حج کا مہینہ آ رہا ہے ۔ہر سال لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں حج کا فریضہ ادا کرنے مکہ کی مبارک سر زمین پر مسلمان جاتے ہیں ۔لیکن گزشتہ 2 سال کے بعد کرونا کی وبا کے باعث حج بحال ہوا ہے ۔اور اب دیگر ممالک سے حج ادا کرنے مسلمان سعودیہ عرب روانہ ہوں گے ۔پاکستان میں تو لوگ حج کا فریضہ ادا کرنے کیلئے جانا شروع ہو چکے ہیں ۔

اس خاص مقصد کیلئے حجاج کی سعودی عرب روانگی سے قبل پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم حاجی کیمپس میں زائرین کو تربیت دینا شروع ہو چکی ہے ۔جس میں ان کو حج کے فرائض کی ادائیگیوں، سفر کے دوران ضروری اقدامات سے آگاہ کیا جا رہا ہے اور تمام جائز اشیا کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے۔ ساتھ ان کو اس بات سے آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہاں پر ان کو کن کن اشیا کی ضرورت ہو سکتی ہے ۔

ٹرینینگ کے دوران حج کا خاص فریضہ ادا کرنے والے مسلمانوں کو بتایا جا رہا ہے کہ وہ جتنا کم سامان ہو وہاں ساتھ لے کر جائے ۔بس ضرورت کا سامان ہی ساتھ لے کر جایا جائے ۔کیونکہ زیادہ سامان ساتھ لے کر جانے سے دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے ۔سامان جتنا کم ہوتا ہے اتنی ہی آسانی ہوتی ہے ۔ مزید یہ کہ حجاج سفر میں اپنے سامان میں ایک چھوٹا بیگ رکھیں۔ اس کے علاوہ احرام کے دو جوڑے بھی رکھیں اور پہننے کے لیے کپڑوں کے چار جوڑے ساتھ لے کر جائیں ۔اس کے علاوہ چھتری بھی رکھیں ۔تیز دھوپ میں چھتری بہت کام آتی ہے ۔پانی کی بوتل بھی رکھی جاۓ۔ اس کے علاوہ حج کرنے والوں کو ایک کتاب بھی فراہم کی جاتی ہے ۔جس میں تمام ضروری ہدایات ہوتی ہیں تا کہ حاجیوں کو کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Leave a reply