سعودی عرب میں عازمین حج کی ہرممکن طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے بلڈ بینک اور لیبارٹریزقائم کر دی گئی ہیں۔ لیبارٹریز 24گھنٹے کھلی ہوں گی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے 16لیبارٹریز قائم کی گئی ہیںجن میں ماہر ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 8بلڈ بنک بھی قائم کیے گئے ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان لیبارٹریز میں کم ازکم وقت میں حجاج کرام کو ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ان لیبارٹریز اور بلڈ بنک کی سرپرستی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

Shares: