حج فارم میں سے ختم نبوت کا حلف نامہ نکالے جانے کا انکشاف

0
53

حج فارم میں سے ختم نبوت کا حلف نامہ نکالے جانے کا انکشاف ،اطلاعات کےمطابق حج فارم 2020 میں سے ختم نبوت کوحلف نامے سے نکالنے کے انکشاف کے بعد تھرتھلی مچ گئی ہے، دھرذرائع کے مطابق اس سلسلےمیں آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حج فارم میں سے ختم نبوت کا حلف نامہ نکالنے کا معاملہ اٹھایا گیا

ذرائع کے مطابق حج فارم مین ختم نبوت کا حلف نامہ نکالنے کا معاملہ چیئرمین کمیٹی مولانا اسعد محمود نے اٹھایا۔ جس کے جواب میں سیکرٹری مذہبی امورنے جواب دیا کہ ہم ختم نبوت کا حلف نامہ نکالنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
چودہ صفحات کے فارم کو دو صفحات پر کرتے ہوئے ایک صفحے پر ختم نبوت کا حلف نامہ رکھا گیا

سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ردعمل پر ڈیٹا فارم اور دوسرے فارم میں بھی ختم نبوت فارم ڈال دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ چالیس ہزار حج فارم جمع ہوچکے ہیں سب میں ختم نبوت کا حلف نامہ موجود ہے،جس ایک صفحے پر سے ختم نبوت حلف نامہ ہٹایا گیا تھا وہ بھی بحال کردیا گیا ہے

وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ میں قائمہ کمیٹی میں واضح کرنا چاہتا ہوں پہلے صفحے پر سے بھی ختم نبوت کا حلف نامہ نکالتے ہوئے مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا ،میں نے ساری زندگی ختم نبوت کی وکالت کی میری ہی وزارت نے میرے علم میں لائے بغیر ختم نبوت کا حلف نامہ نکال دیا۔

نورالحق قادری نے کہا کہ ایشو کھڑا ہونے پر مجھے حج فارم کے اختصار کی تکنیکی وجوہات کا بتایا گیا ، انہوں نے کہا کہ اب ختم نبوت کا حلف نامہ دونوں فارموں پر موجود ہے

Leave a reply