ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی
ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اشتعال مت دلاو اشتعال دلایا تو 24 گھنٹے میں شکست ہوجائے گی،ہم کوئی کمیشن نہیں مانتے،کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کرتےہیں نئے الیکشن چاہتے ہیں،ہم دھاندلی پرکمیشن نہیں مانتے،دوبارہ انتخابات کے مطالبے پرقائم ہیں،اگرآپ اس اجتماع کو یہاں سے اٹھاناچاہتے ہیں توپھرفیصلہ کردو،یہ فیصلہ ہم نےکرنا ہےکہ کب جاناہے،احتجاج عوام کاآئینی حق ہےہم اس بنیادی حق کواستعمال کررہے ہیں،آپ اس اجتماع کویہاں سے اٹھانا چاہتے ہیں تودوبارہ انتخابات کااعلان کریں،
آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ کب اٹھنا ہے تمہارے وزراجھوٹ بولتے ہیں ،جو بھی فیصلہ ہوگا پوری قیادت مل کر فیصلہ کرے گی ،مذاکراتی کمیٹی کی آنیاں جانیاں چلتی رہیں گی ہم لطف اندوز ہوتے رہیں گے،مجھے ان چراغوں میں تیل نظر نہیں آرہا،یہ ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،
نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج لاکھوں لوگ بے روزگارہوگئے ہیں،آج بجلی2روپےمہنگی کردی گئی،گیس اورپٹرول کی قیمتیں بھی آسمان پرہیں، آپ نے یومیہ بنیاد پرقرضوں میں اضافہ کیا، ہم یومیہ بنیاد پرنیچے کی طرف جارہے ہیں، ان کومزید وقت دیا توروزانہ کی بنیاد نیچے کی طرف جائیں گے.