اداکارہ حاجرہ امین جو ہمیں عموما سنجیدہ کرداروں میں ہی نظر آتی ہیں ان کو کافی پسند کیا جاتا ہے ۔سوشل میڈیا پراکثر سٹارزکام کے حوالے سے اپنی سرگرمیاں شئیر کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں یہاں تک کہ اب تو ٹک ٹاک جیسی ایپ پر بھی فنکار وڈیو ز بنا کر شئیر کررہے ہوتے ہیں لیکن حاجرہ امین ان سب باتوں سے زرا دور ہی نظر آتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سے آج ہر کوئی پیسے کما رہا ہے جو کہ ابہت اچھی بات ہے پیسے کمائیں ضرور لیکن اس ایپ کا بچوں کی طرف رخ موڑ دینا اچھی بات نہیں ہے ۔ایک انٹرویو میں حاجرہ امین نے کہا کہ آ ج کل بچے بھی ٹک ٹاک پر وڈیوز شئیر کررہے ہوتے ہیں ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ان کی رہنمائی کی ضرور ت ہے اور وہ رہنمائی والدین کو کرنی چاہیے ۔
ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارم پر عمر کی کوئی قید یا حد مقرر نہیں ہے اس لئے جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کررہا ہے والدین خصوصی طور پر توجہ دیں۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک ایک ایسی ایپ ہے جس پر ہر دوسرا انسان موجود ہے اور اس سے کوئی تو پیسے کما رہا ہے اور کوئی اس کو شغل کے طور پر لیتا ہے بہت سارے والدین کو تشویش ہے کہ ان کے بچے اس ایپ کا غیر ضروری استعمال کررے ہیں ۔اس ایپ پر پابندی لگانے کی بھی باتیں کی جاتی رہیں لیکن تاحال ایسا کچھ بھی ممکن نہیں ہو سکا