اداکارہ مایا علی کی پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ساڑھی زیب تن کئے ہوئے ہیں اور بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کے سانگ ”تیرے میرے ہونٹوں میٹھے میٹھے گیت متوا ” پر ڈانس کررہی ہیں، ان کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔ جہاں مایا علی کو بہت پسند کیا گیا وہیں ان پر تنقید بھی ہوئی ہے لیکن تنقید کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اداکارہ حاجرہ خان نے مایا علی کے اس ڈانس کو سخت ناپسند کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ ”پلیز دوبارہ کبھی سری دیوی کی توہین مت کرنا، وہ شاید اپنی قبر میں اس وقت پریشانی سے پلٹیاں لے رہی ہو گی ،آپ جتنی مرضی اچھی لائنٹنگ کرلیں، میک اپ کرلیں فلٹرز لگا لیں لیکن یہ سب بھی آپ کو سری دیوی کے قریب تک نہیں لیجا سکتا، آپ مہربانی سری دیوی کی توہین نہ کریں۔

یوں ”حاجرہ خان نے مایا علی کو تنبیہ کر دی ہے کہ آئندہ سے سری دیوی کے کسی گانے پر ڈانس نہ کرنا کیوں آپ کا یوں ڈانس کرنا اسکی توہین ہے” اور آپ اس ے پائوں کے انگوٹھے کو بھی ٹیلنٹ میں نہیں چھو سکتیں۔ حاجرہ خان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس کئے گئے۔

والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

Shares: