معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پاکستان میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہر کوئی اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے کسی کو نہیں پتہ کہ آنے والا وقت کیسا ہوگا۔ کیونکہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے۔ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے ہر کسی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ہر کوئی مایوس ہے پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت نوجوانوں کے لئے بہت زیادہ مشکل ہے کیونکہ ان سے ان کی پڑھائی کے مواقع چھن رہے ہیں ، فیسیں بہت زیادہ ہو چکی ہیں ، مہنگے دور میں مہنگی پڑھائی کون کرے گا؟ نوجوان نسل میں اس حوالے سے شدید مایوسی کا عالم ہے جس کو دیکھ کر پریشانی ہوتی ہے۔

دوسری طرف ”ہماری کرنسی دن بہ دن نیچے کی طرف جا رہی ہے” اسکی ویلیو ہی نہیں رہی تو غریب آدمی کیا اپنے بچوں کو تعلیم دلوائے گا۔ افسوس کہ سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری باہر منتقل کر رہا ہے ، سرمایہ کار کا پاکستان سے نکل جانا ہمارے لئے باعث تشویش ہونا چاہیے، اور حکومت وقت کو سوچنا چاہیے کہ ملک کے حالات کس طرح کنٹرول کرنے ہیں ورنہ تو حالات اس سے بھی برے ہو سکتے ہیں۔

والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

Shares: