حکومت کے برے دن، اتحادی جماعت کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ بھی پھٹ پڑے

0
31

حکومت کے برے دن، اتحادی جماعت کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ بھی پھٹ پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت کے رہنما، سابق وزیراعلیٰ پنجاب، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ بھی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ سے کسان تنظیموں کے نمائندوں نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں کسان تنظیموں کے نمائندوں نے کسانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر ق لیگی رہنما چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی نے کسانو ں کے مسائل سننے کے بعد کہا کہ ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے والے کسانوں سے برا سلوک کب ختم ہو گا۔ کسانوں کو جب باردانہ نہیں دیا جا رہا تو پھر ضلع وار بار دانے پر پابندی کا کیا مقصد ہے حکومت کسانوں سے گندم پرچیز نہیں کر رہی تو پھر پابندی کس بات کی۔ بہاولپور، ملتان، جنوبی پنجاب سمیت تمام اضلاع میں کاشت کار پر یشان ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال بھی یو کرائن کے کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا اور ہمارے کسان رُل گئے تھے۔ سندھ حکومت اپنے کسانوں سے گندم 2 ہزار روپے میں خرید رہی ہے۔ پنجاب کے کسانوں کا پتہ نہیں کیا حال ہوتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Leave a reply