شہریوں کو چینی حاصل کرنے کے لیے کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑ رہے

0
65

شہریوں کو چینی حاصل کرنے کے لیے کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑ رہے

باغی ٹی وی : شہریوں کو چینی کے حصول کے لیے کیا کچھ کرنا پڑ رہا ہے جان کر حیران ہو جائیں‌.، لاہور کے رمضان بازار میں آج بھی چینی اسٹالز پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، حیران کن بات یہ ہے کہ شہریوں کو انگلیوں پر نشان لگاکر چینی دی جارہی ہے۔

سستی چینی حاصل کرنے کیلئے شہری صبح ہی چینی کے اسٹالز پر پہنچ جاتے ہیں . ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی حاصل کرنے کےلئے صبح سے لائنوں میں لگے ہیں، سستی چینی حاصل کرنے کیلئے شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ شہر میں دکانوں پر سستی چینی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

واضح‌ رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سستی چینی کے نام پر لگنے والی لائنوں کا نوٹس لے لیا، لاہور ہائیکورٹ نے مقامی پرچون کی دکانوں پر چینی کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عدالت نے رمضان بازاروں اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر فوری طور پر لائنیں ختم کرنے اور کل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ 15 روپے سستی چینی کے نام پر عوام کو بھکاری بنا دیا ہے، لوگ 1 کلو چینی کے لیے 5، 5 گھنٹے لمبی لمبی لائنوں میں لگے ہوئے ہیں، تھوڑی عزت نفس رہنے دیں، عوام کو بھکاری نہ بنائیں۔

عدالت نے کہا کہ آپ کو یہ ہی نہیں پتہ کہ قیمتیں کنٹرول کرنے اور چینی فراہمی کا اختیار کس کا ہے، چینی فراہمی اور قیمتوں پر عملدر آمد کروانے کا اختیار پنجاب حکومت کا ہے۔ آپ گیند ایک دوسرے کی کورٹ میں پھینک کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اس کیس میں مسئلہ ریگولیشن کا ہے، پرچون کی سطح پر چینی 50 روپے کلو نہیں مل رہی۔ حکومت پرچون کی سطح پر چینی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ عوام کو لائنوں میں لگا کر تذلیل کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Leave a reply