حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ پرپارلیمنٹ سے متفقہ طور پر فیصلہ ہونا چاہیے ابھی بھی وقت ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعے مسئلے کو حل کروائیں،آرمی چیف کے معاملے پر حکومت نے جو کیا اس کی مثال نہیں ملتی.حکومت کو گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں آیا،

قبل ازیں ایل این جی سیکنڈل کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کر دی اور 16 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،احتساب عدالت نےشاہد خاقان عباسی کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی ،نیب نے عدالت میں بیان دیا کہ آج ایل این جی سیکنڈل میں ریفرنس دائر کر دیا جائیگا.

شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کیا تھا اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے تا ہم ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا تھا جہاں سے ان کے آپریشن کے بعد صحتیاب ہونے پر دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا، مسلم لیگ ن نے انکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دی

Comments are closed.