انسداددہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب خان کے 5 مقدمات کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی
عدالت نے عمر ایوب کی ضمانتیں 20 اپریل تک منظور کر لی،عدالت نے عمر ایوب کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا، انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی ،عمر ایوب خان نے ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کرا رکھی ہے ، عمر ایوب خان نے خود کو انسداد دھشتگردی عدالت کے روبرو پیش کیا ،عمرایوب کے خلاف کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے , مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں درج کیے گئے ہیں
عدالت پیشی کے موقع پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ چلنا حکومت کے رویے پر منحصر ہے، دیکھنا ہے حکومت بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، شاہ محمود قریشی اور دیگر گرفتار رہنماوں سے کیا سلوک کرتی ہے ،جب تک ہمارے گرفتار رہنما رہا نہیں ہوتے حکومت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ،اس حکومت کو معیشت کا زیرو علم ہے ان سے معیشت پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ، انہوں نے پہلے بھی ملک کا دیوالیہ نکالا تھا اب دوبارہ وہی کر رہے ہیں،
دوسری جانب تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ نے عدالت پیشی کے موقع پر کہا کہ میری سیاست سین سے نہیں عین سے شروع ہو تی ہے، 10ماہ سے جیل میں بند ہی ہوں اور کتنا ظلم کریں گے، عہدے معنی نہیں رکھتے میں سینٹ کے لیے امید وار نہیں ہوں، میں نے کاغذات جمع نہیں کرائے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیاہے ، ہم نے عوام کی خدمت کی جس کا بدلہ ووٹ سے عوام نے دیا،یہ حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے چند ماہ کی مہمان ہے عوام کی خاطر آج جیل میں ہیں،
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ