حکومتی ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے قربانی کا مقدس مذہبی فریضہ انجام دیں، فیاض الحسن چوہان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں پورے پاکستان کو بزدار حکومت کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کہ پورے پاکستان کو بزدار حکومت اور میری طرف سے عید مبارک۔ وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی بدولت پاکستان میں کرونا خاتمے کے آخری مراحل میں ہے۔ حکومتی ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے قربانی کا مقدس مذہبی فریضہ انجام دیں۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا ہے کہ عوام کورونا کے پیشِ نظر اپنی اور دوسروں کی حفاظت اور صحت کو مدِنظر رکھیں۔ عوام کے بھرپور تعاون سے پاکستان جلد کورونا کو مکمل طور پر شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گا.
خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ کا عید پیغام
عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام
وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی
حقیقی عید تب ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہوگا،صدر آزاد کشمیر
عیدالاضحیٰ مبارک، کرونا میں احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
محکمہ داخلہ پنجاب کا نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کا حکم
جانوروں کی قربانی کے ساتھ مفادات، ذاتی خواہشات کی قربانی ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی
عید خوشیوں کا تہوار،ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب