حکومت مزید کتنے ارب روپے قرض لینے جارہی ہے؟ سراج الحق نے بڑا دعویٰ کر دیا
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ا یف کی شرائط نے جینا مشکل بنا رکھا ہے،
سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت، پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کاجائزہ مشن مزیدظالمانہ شرائط کےساتھ آیا ہے، حکومت مزید 3173 ارب روپے کے قرضے لینے جا رہی ہے، دھرنے کا ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے اپوزیشن کے پہلے احتجاج سے ہی زرد پڑ گئے ہیں، مہنگائی اوربیروزگاری کےمارےعوام حکمرانوں سےنجات کی دعائیں کررہے ہیں، عام استعمال کی چیزیں عوام کی پہنچ سے باہرہو چکی ہیں،
مولانا فضل الرحمن کی زیرقیادت مارچ کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کو جیل بنے ہوئے تین ماہ کے قریب عرصہ گزر چکا ہے، اقوام متحدہ اورعالمی برادری زبانی مذمت سے آگے نہیں بڑھی، دنیا انسانی حقوق پرشور تو کرتی ہے مگر کشمیر پر نظر نہیں، کشمیر کےلیے جنگ ہم نےخودلڑنی ہے، سینٹ اور ہر پلیٹ فورم پر کشمیری عوام کی آوازاٹھائیں گے،