حکومت قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں کون سا اہم بل پیش کرے گی؟ بڑی خبر

0
48
sheri mizari

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے جس کا بنیادی مقصد تمام شہریوں کو یکساں حقوق کی فراہمی ہے،

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دورہ ایران سے متعلق کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ خصوصی افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، صرف انہیں مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت خصوصی بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی اور خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور قانون سازی کے لئے بل آئندہ سیشن میں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن میں ” یوم سفید چھڑی” کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ موجودہ حکومت خصوصی بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی اور ہم ان افراد کو معاشرے میں ان کا صحیح مقام دلوائیں گے، انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور قانون سازی کے لئے بل آئندہ سیشن میں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،

وزیراعظم کا ثالثی مشن، شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہر شہری کو اس کا حق دلوانا ان کی وزارت اور حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے تاکہ ریاست مدینہ کی طرح ہر شہری کو اس کا حق اور ترقی کے مواقع مہیا کئے جاسکیں۔اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن شیخ اظہر سجاد نے کہا سفید چھڑی کا عالمی دن جہاں ہمیں تمام محروم طبقات سے اظہار یکجہتی کا موقع فراہم کرتا ہے وہاں معاشرتی ذمہ داریوں سے آگہی کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ سفید چھڑی نابینا افراد میں خود اعتمادی اور بلند ہمتی کا نشان ثابت ہو رہی ہے۔اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر سائیٹ سیور پاکستان منزہ گیلانی نے بھی خطاب کیا،

Leave a reply