پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کل میری پریس ٹاک دکھانے پر جیو نیوز بند کر دیا گیا۔ آج تمام چینلز کو فیصل آباد ریلی نا دکھانے کی ہدایات (دھمکی پڑھا جائے) جاری کی گئی ہیں۔ نالائقو! یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اس میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کر کے آپ اپنی شکست کا اعتراف تو کر سکتے ہیں، کوریج نہیں روک سکتے!
Sent by journalists:
“Media Channel ko abhi Pemra ny Notice deya hy k koi tv channel pr TICKERS OR VIDEO ni chaly gi Reporter ko wapis bulaya ja rha hy” https://t.co/rqofwFbD78
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 21, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کے خوف نے فیصل آباد کو کنٹینر آباد میں بدل دیا! اقتدار سے پہلے بھی کنٹینر، بعد میں بھی کنٹینر !
نواز شریف کے خوف نے فیصل آباد کو کنٹینر آباد میں بدل دیا! اقتدار سے پہلے بھی کنٹینر، بعد میں بھی کنٹینر ! ☺️ pic.twitter.com/GmVu5hCyWK
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 21, 2019
مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ شیر کا خوف گیدڑوں کی جان لے کے رہے گا! واضح رہے کہ مریم نواز نے آج فیصل آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ فیصل آباد ہر صورت آئیں گی.
شیر کا خوف گیدڑوں کی جان لے کے رہے گا! pic.twitter.com/N8uLZJhArV
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 21, 2019