باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما ، وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ منفی تنقید کی ہے
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مارچ میں پیسے دے کر لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے ،مسلح افراد اسلام آباد لانے کے لیے اکٹھے کیے جارہے ہیں،کسی مسلح جھتہ سے مذاکرات نہیں ہوں گے پاکستان ایک خودار قوم ہے جب کوئی اپنی غلطی پہ نادم ہو تو معاف کرکے اس کے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں عمران خان نےاداروں کیخلاف بھی بہت مرتبہ ہرز ہ سرائی کی عمران خان نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ملک مخالف بیانات دیے عمران خان جان بوجھ کرکہہ رہےہیں کہ بے شک مارشل لاءلگ جائے مجھے کوئی پرواہ نہیں آپ کو ہونیوالی فنڈنگ اور آپ کے مسلح جتھوں سے حکومت آگاہ ہے عمران خان کی سوچ یہ ہے کہ مسلح جتھوں کے ذریعے اپنی بات کو منوایا جاسکتا ہے۔ لاشوں کے ذریعے حصول اقتدار کا منصوبہ ناکام ہو گیا’
وفاقی وزیر جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ جائے حکومت ان کو سرپرائز دے،ریاست بلیک میل ہوکر مذاکرات نہیں کرتی، چند دن میں علم ہوجائے گا، اب تک حکومت کو روکا جارہا تھا، نواز شریف نے ہدایت کر دی ہے کہ ہم پورے پاکستان میں جلسے کرینگے ہم کسی صورت بھی خونریزی نہیں ہونے دینگے عمران خان کا باب بند ہو چکا ہے،بندوق کے زور پر بلیک میل ہوکر مذاکرات یا بات چیت نہیں کریں گے،یہ کہتا چور ڈاکو ، کہتا چھوٹے ڈاکو کو پکڑ لیاجاتا اور بڑے کو چھوڑ دیا جاتا ہے ،تمہارے بڑے کی پچاس ارب روپے کی چوری پکڑی جا چکی ہے اب ثبوت کے ساتھ اس سے بھی بڑی چوری پکڑی جائے گی،شہباز گل اور سواتی پر تشدد کا الزام لگاتے رہے ،اس کے حقائق بھی سامنے لائیں گے۔
ایک سواال کے جواب میں جاوید لطیف نے کہا کہ الطاف حسین پر پابندی کافی عرصے سے لگی لیکن اثرات اب بھی ہیں اور عمران خان فسادی کے اثرات دیر تک بھگتیں گے،ایک فسادی الطاف حسین تو دوسرا عمران خان ہے،حکومت کو عمران خان کی گرفتاری سے روکا جا رہا تھا، اب کچھ دن انتظار کرلیں گے،کسی نے بھی عمران خان کو صادق اور امین نہیں کہا اور نہ ہی کلین چٹ دی۔ نوازشریف کو ثاقب نثار کی سزا معاف ہونے دیں پھر ہم بتائیں گے عمران خان کا کیسے مقابلہ کیا جاتا ہے۔عمران خان سے بیک چینل رابطہ نہیں، ریاست اسے عبرت کا نشان بنائے گی،ارشد شریف کا قتل ہوا تو کون سی وجوہات تھیں اسے باہر جانا پڑا ،کون سے عوامل ہیں قومی لیڈر کو ملک سے باہر جانے پر مجبور کیاجاتاہے کچھ لوگ اعتراف کریں گے کہ محمد نوازشریف کو ہٹا کر اچھا کام نہیں کیا۔
صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،
عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد
کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد
پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو