حکومت آصف زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، بلاول بھٹو نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

0
48

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو کوئی سزا نہیں ہوئی، عمران خان نے اپنے مخالفین کو بغیرسزا کے قید کررکھا ہے، نیازی فاشسٹ ہے،جومیڈیا اورجمہوریت پرحملہ کررہا ہے، نیازی مخالفین کی خواتین کوبھی گرفتارکررہا ہے، عمران کی بھول ہے اسے اندازہ نہیں کہ پیپلز پارٹی ہر آمر سے ٹکرائی ہے، پیپلزپارٹی ایوب خان،یحیٰ خان،ضیا اورمشرف کوبھگایا یہ کٹھ پتلی کیا چیزہے، فاشسٹ نیازی نے میڈیاکا قتل ،جمہوریت پرحملہ اورانسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری ہیں، پیپلز پارٹی فاشزم کا مقابلہ کرنا جانتی ہے،

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت آصف زرداری کوطبی سہولیات نہ دے کرقتل کرنےکی کوشش کررہی ہے، نیازی کوکشمیر پر سودے بازی نہیں کرنے دیں گے، نیازی کا ہردعویٰ جھوٹا نکلا،ہر بات پر یو ٹرن لیا، ہم نیازی کوکشمیر پر سودے بازی نہیں کرنے دیں گے، عمران خان نے ٹرمپ سے مل کرکشمیرپرسودے بازی کی، ہم عمران خان کو ہر سطح پر بے نقاب کریں گے، حکومت مجھے،میری پارٹی اور خاندان کو دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کررہی ہے،

Leave a reply