حکومت اورپیٹرولیم ڈیلرز مارجن بڑھانے پر متفق

0
40
price

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز میں مارجن بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، جس کے مطابق مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کے بجائے ہر پندرہ دن بعد چار مراحل میں 41 پیسے کے حساب ملے گا۔ جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز اورحکومت میں سات گھنٹے طویل کامیاب مذاکرات کے بعد مارجن بڑھانے پر اتفاق کر لیاگیا۔

نجی ٹی وی کے باخبر ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کے بعد تحریری معاہدہ تیار کر لیا گیا ہے،جس پر وزارت پیٹرولیم ،اووگرا ،اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما دستخط کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے مصنوعات پر مارجن میں 1.64 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے،پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کے بعد بالآخر مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کی بجائے ہر پندرہ دن بعد چار مراحل میں ملے گا،مارجن میں اضافہ ہر 15 دن میں 41 پیسے کے حساب سے کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
پیٹرولیم ڈیلرز ذرائع کے مطابق مکمل تجویز شُدہ اضافہ دو ماہ میں ملے گا۔اس وقت ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 6 روپے ہےجو دو ماہ میں بڑھکر 7.64 روپے فی لیٹر ہوجائے گاکراچی۔پیٹرولیم ڈیلرز مصنوعات پر فی لیٹر مارجن 11 روپے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Leave a reply