حکومت بلوچستان کا گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
باغی ٹی وی: محکمہ خوراک کی جانب سے جاری گندم کی خریداری مہم میں رکاؤٹ پیدا کرنے والے عناصر سے آہنی ہا تھوں سے نمٹا جائے گا چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت گندم کی خریداری کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا-
کچے کےعلاقے میں پولیس کا آپریشن 3 ڈاکو ہلاک 6 گرفتار
سیکریٹری خوراک ،گندم خریداری کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کمشنر نصیر آباد نے اجلاس کو بریفنگ دی،اجلاس میں گندم پیدا کرنے والے زمیندار وں کی جانب سے گندم زخیرہ کرنے اور مہنگے داموں بیچنے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا-
اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے باوجود زمینداروں کی گندم بیچنے میں ہچکچاہٹ نا قابل قبول ہے نصیر ڈویژن میں گندم خریداری کے لیۓ عائد دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا فیصلہ کیا گیا –
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امدادی قیمت پر محکمہ خوراک کو گندم نہ بیچنے والے زمینداروں کی گندم بحق سرکار ضبط کی جائے گی حکومت کا گندم کی زخیرہ اندوزی کرنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کے لیۓ قانون سازی کی جائے گی-
اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ اس سال صوبائی حکومت نے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ گندم خریدنے کی مہم کا آغاز کیا ہے محکمہ خوراک نے ایک ملین بوری گندم کی خرید کا ہدف مقرر کیا ہے-
چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ گندم پیدا کرنے بڑے زمینداروں کو رضا کارانہ طور پر امدادی قیمت پر گندم کی فروخت پر قائل کیا جائے گندم کی زخیرہ اندوزی کا فائدہ بڑے زمینداروں کو جبکہ نقصان چھوٹے زمینداروں کو ہوگا۔
چیف سیکریٹری کی کمشنر نصیر آباد کو ہدایت کی کہ محکمہ خوراک کی ٹیموں سے مکمل تعاون کیا جائے زخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتخصیص کریک ڈاؤن کیا جائے گندم کی خرید اور ترسیل کے نظام کی مانیٹرنگ کا میکینزم موثر کیا جائے-
اجلاس کو کوئٹہ کی طرف گندم کی نقل و حمل کا طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خوراک کے دفتر میں قائم کنٹرول روم سے خریداری اور ترسیل کی تمام سرگرمییوں پر نظر رکھی جا ئے گی نوتال چیک پوسٹ پر محکمہ خوراک کا عملہ تین شفٹوں میں ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرےگا-