وزیراعظم بننے کیلئے عمران نے عدت سے قبل بشریٰ سے نکاح کر لیا تھا،نکاح خواں مفتی سعید

0
54
imran khan bushra bb

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی

درخواست گزار محمد حنیف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی جلد سماعت کرنے کی درخواست کی تھی درخواست میں کہا گیا کہ سینئرسول جج نصرمِن اللہ بلوچ کی عدالت میں آج مفتی محمد سعید کا بیان قلمبند ہونے کیلئے مقرر ہے اور درخواست گزار مرکزی گواہ مفتی محمد سعید کا بیان جلد قلمبند کرانا چاہتا ہے ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کی سماعت 28 اپریل کو مقرر ہے اور گواہ مفتی سعید عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرانے کے لیے دستیاب ہیں جب کہ گزشتہ سماعت پر مرکزی گواہ مفتی سعید کا بیان قلمبند نہ ہوسکا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کا کیس ارجنٹ نوعیت کا ہے لہٰذا اسے جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، عدالت نے جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی،

بعد ازاں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیس میں نکاح خواں مفتی سعید احمد کا بیان قلم بند کر لیا گیا ،مفتی سعید نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ایک مدرسے میں پرنسپل ہوں، عمر 62 سال ہے یکم جنوری 2018 کو عمران خان نے مجھ سے موبائل فون کال پر رابطہ کیا عمران خان سے اچھے تعلقات تھے ان کی کور کمیٹی کا ممبر تھا عمران خان نے کہا میرا نکاح بشریٰ بی بی سے کروا دیں نکاح پڑھانے کیلئے لاہور جانا ہے۔ عمران خان مجھے اپنے ساتھ لاہور کے علاقے ڈیفینس کی کوٹھی میں لے گئے،بشریٰ بی بی کے ساتھ ایک خاتون نے خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کیا،خاتون سے میں نے پوچھا کہ کیا بشریٰ بی بی کا نکاح شرعی طور پر ہوسکتا ہے؟ خاتون نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کے نکاح کی تمام شرعی شرائط مکمل ہیں،خاتون نے بتایاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا جاسکتا ہے،یکم جنوری 2018 کو خاتون کی یقین دہانی پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھا دیا،نکاح کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی اسلام آباد میں ساتھ رہنے لگے،عمران خان نے مجھ سے فروری 2018 کو دوبارہ رابطہ کیا، عمران خان نے درخواست کی کہ بشریٰ بی بی سے دوبارہ نکاح پڑھانا ہے،عمران خان نے کہاکہ پہلے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کا عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہواتھا،عمران خان نے کہا کہ نومبر 2017 میں بشریٰ بی بی کو طلاق ہوئی،عمران خان نے مجھے بتایا کہ بشریٰ بی بی سے نکاح کرنے پر پیشگوئی تھی کہ وہ وزیراعظم بن جائیں گے،عمران خان نے بتایاکہ پہلا نکاح غیرشرعی تھا،عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سب جانتے ہوئے بھی نکاح اور شادی کی تقریب منعقد کی،رمضان المبارک کا چوتھا دن تھا، تراویح کے بعد درخواست گزار محمد حنیف میرے پاس آئے،درخواست گزار محمد حنیف سے میرے تعلقات دوستانہ ہیں ،محمد حنیف نے مجھ سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کے حوالے سے پوچھا،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں کا بیان عدالت میں قلمبند ہوگیا

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

بشری بی بی کی آڈیونےدنیا بدل دی۔قہرٹوٹ پڑا ،عمران خان مایوس،دل ٹوٹ گیا

Leave a reply