حکومت بجٹ میں بھاری ٹیکس لگا کرمعاشی بوجھ ڈالنا چاہتی ہے بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت بجٹ میں بھاری ٹیکس لگا کرمعاشی بوجھ ڈالنا چاہتی ہے ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں-

باغی ٹی وی: بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ ان کی معاشی ٹیم کہاں گئی، ملک میں دگنی رفتار سے ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہےبجٹ میں اربوں روپے کے ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی مسترد کرتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ عمران خان امیروں کو ایمنسٹی اسکیمیں دے کر عوام دشمنی ثابت کررہے ہیں،اگر تنخواہ دار طبقے کو ٹیکسوں میں جکڑدیا گیا تو اس سے بڑا کوئی اور ظلم نہیں-

بلاول بھٹونے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی شرح 20 فیصد تک کی بلندی کو چھورہی ہے، پیپلزپارٹی بجٹ میں عام آدمی کو معاشی طور پر کچلنے کی سازش کو ناکام بنائے گی-

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ حکومت بجٹ میں بھاری ٹیکس لگاکرمعاشی بوجھ ڈالنا چاہتی ہے، بجٹ میں کم آمدنی والا طبقہ عمران خان کے نشانے پر ہے-

Leave a reply