لاہور میں دبئی طرز کے شہر کا منصوبہ حکومت نے بڑا ٹیکا لگا دیا حکومت ہماری لاشوں پر نیا شہر بنائے اہل علاقہ

0
38

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے راوی ریور فرنٹ نام کے پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد عوام نے لاہور پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کیا کہا کہ ہم 500 سالوں سے کرول گاؤں میں آباد ہیں کسی صورت یہاں سے نہیں جائیں گے عمران خان کو نیا شہر آباد کرنے کے لئے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا-

باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں راوی کے کنارے دبئی طرز کا شہر بنانے کے لئے راوی ریور فرنٹ کے نام سے پروجیکٹ کا افتتاح کیا س پر اہل علاقہ جن کی زرعی زمینیں اس پراجیکٹ میں آ رہی ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان کی زرعی زمینیں حکومتی نمائندوں نے جن کے ذمے ان کو ان زمینوں کے عوض پیسے دینے ہیں انہوں نے زمینوں کو بنجر کر کے ان کی قیمت کم کر دی ہے جس پر انہوں نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا-

متاثرین نے باغی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شدید غم و غصے میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم 500 سالوں سے کرول گاؤں میں رہ رہے ہیں یہاں سے کسی صورت نہیں جائیں گے عمران خان کو نیا شہر آباد کرنے کے لئے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا کروڑ کی زمین کا 17 لاکھ نہیں لے سکتے-

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ یہاں ہمارے بڑوں کی قبریں ہیں وہ بھی ہمارے سر پر رکھ دیں ایک متاثرہ شخص نے کہا کہ ان کے آباؤ اجداد میں چوہدری محمد دین نے یہ علاقہ 500 سال قبل آباد کیا تھا اس کا نام عربی زبان میں قرول رکھا گیا جو بگڑ کر کرون بن گیا انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑے اور ہم سن 1988 تک سیلاب براداشت کرتے رہے اتنا کٹھن وقت گزار کر اب ہمیں اور ہماری نئی نسل کو پھل کھانے کو موقع ملا ہے انہوں نے کہا کہ 2 ڈھائی کروڑ کا ایک قلعہ لے کر 70 لاکھ دے رہے ہیں ہماری نئی نسل اور اتنی آبادی کہاں جائیگی-

شہری نے جذباتی ہوتے ہوئے اور غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں یہ سب دیکھ کر رونا آ رہا ہے ہم اپنی جان دے دیں گے لیکن اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے-

لوگوں نے کہا کہ ہمارے اس ایریے کے آلو پورے پاکستان میں جاتے ہیں سبزیاں اور دودھ پورے پنجاب میں جاتا ہے اگر یہاں پر سوسائیٹیز بن گئیں تو آلو اور دودھ کہاں سے آئے گا جو کہ پورے پنجاب میں سپلائی ہوتے ہیں-

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ فنکشنل میاں مصطفی رشید نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا اور باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مبشر لقمان جیسے سینئیر دوستوں نے ہمارے احتجاج کے پہلے روز ہی ہماری رہنمائی کی بہت شکریہ مبشر بھائی-

میاں مصطفی رشید نے مسئلے کے حوالے سے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راوی ریور فرنٹ کے جتنے قانون موجودہ وزیراعظم عمران خان ، گورنر چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب قومی اسمبلی سے جو ایکٹ پاس کیا ہے اور جو اتھارٹی بنائی ہے اس سے ہم اہل علاقہ اس اتھارٹی کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں-

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس اتھارٹی کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے اور انشاءاللہ ہم یہ ثابت کریں گے کہ ہمارے حقوق کے اوپر لینڈ مافیا قبضہ نہیں کر سکتے-

Leave a reply