حکومت نے 2022 کو بطور نوجوانوں کا سال منانے کا اعلان کردیا ہے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان رواں ماہ 6 دسمبر کو کامیاب جوان سپورٹس پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے کامیاب جوان سپورٹس پروگرام کے تحت آزاد کشمیراورگلگت بلتستان سمیت ملک کی 25 ریجنز میں ٹیلنٹ ہنٹ اور کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے۔
کرکٹ، ہاکی، فٹ بال سمیت 12 کھیل پروگرام میں شامل ہوں گے۔ 11سے 25 سال تک کے نوجوان کھیلوں میں حصہ لے سکیں گے۔ کامیاب جوان سپورٹس پروگرام سے کھیلوں کی سرگرمیوں اور سپورٹس اکانومی میں اضافہ ہوگا۔
دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کونسی فہرست میں شامل؟
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت پاکستان کے 20 ملین گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 1000 روپے دیئے جائیں گے۔ فنڈز ان گھرانوں کو دیئے جائیں گے جن کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار روپے سے کم ہے پروگرام رواں ماہ دسمبر کو ملک بھر میں شروع کیا جائے گا۔پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے۔ اور اب تک 15 ہزار سے زیادہ کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
آئی ایم ایف نے 6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا گورنر پنجاب
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائےوزیر اعظم نے کریانہ سٹورز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلعی حکومت کے حکام کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی-