حکومت کا توانائی کی بچت کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار

0
56

حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کرلیا ہے.

حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کرلیا ۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں توانائی کی بچت اور ہنگامی توانائی پلان سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی کی بچت کے ہنگامی پلان کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی جب کہ وفاقی حکومت صوبوں کے اشتراک سے توانائی کی بچت کے منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

توانائی کی بچت کے وفاقی حکومت کے ہنگامی منصوبے میں متعدد اقدامات شامل ہیں، جن کے ذریعے توانائی بچانا ممکن ہو سکے گا۔ واضح رہے کہ ملک میں توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4 ہزار 177 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرچکا ہے جب کہ سرکلر ڈیٹ 129 ارب روپے سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 2ہزار277 ارب روپے سے زائد ہے۔ علاوہ ازیں پی ایس او کا گردشی قرضہ 600 ارب روپے سے زائد ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
پی ایس او کو تیل درآمد کرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث پی ایس او نے لیٹر آف کریڈٹ بچانے کے لیے وزارت خزانہ سے 80 ارب روپے طلب کرلیے ہیں۔ علاوہ ازیں گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1400 ارب روپے تک ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کمپنیوں کی 950 ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔سرکلر ڈیٹ کے باعث انرجی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Leave a reply