حکومت کیخلاف مظاہرے، عوام نے بلز جلا دیئے

پسرور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا
0
37
bill

مہنگی بجلی اور بھاری بھرکم بلز کیخلاف عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے اور کراچی، لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ہزاروں لوگوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

جبکہ کراچی میں مہنگی بجلی کیخلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور مختلف علاقوں میں احتجاجاً بجلی کے بلز بھی جلا دیئے ہیں، اسی طرح لیاری میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیئے اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی اور مختلف مارکیٹیں بھی چند گھنٹے کیلئے احتجاجاً بند رہیں۔

جبکہ لاہور میں بھی شہری بجلی کی زائد قیمتوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے اور بجلی کا بل تھامے لیسکو اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی اسی طرح تاجر برادری بھی احتجاج کا حصہ رہی اور مختلف مارکیٹیں بند رہیں ہیں جبکہ راولپنڈی کے شہریوں کا بھی صبر جواب دے گیا اور مظاہرین کی جانب سے گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
جبکہ گوجرانوالہ میں بجلی کی قیمتوں اور اووربلنگ کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر پسرور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے اور حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی ہے علاوہ ازیں ملتان، جھنگ، ساہیوال، پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد اور ننکانہ صاحب میں بھی مظاہرے ہوئے جبکہ مظاہرین کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور بلوں میں شامل اضافی ٹیکسز کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

Leave a reply