پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی

0
50

حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے-

باغی ٹی وی :اس کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کی انہوں نے جاری پیغام میں بتایا کہ میرے پاس قوم کے لیے تین اچھی خبریں ہیں وہ یہ کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسیشن ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔


فواد چوہدری نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے ہوگئے اور یہ ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن اور پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں پٹرولیم ڈویژن نے فی لیٹر 99 پیسے مارجن بڑھانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ای سی سی میں ڈیلر مارجن کے حوالے سے بھیجی گئی سمری منظور کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

شہر بھر میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث ریسکیو خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق شہر میں پٹرول پمپس بند ہونے کے باعث ان کے ریسکیو آپریشنز 50 فیصد تک متاثر ہوئے شہر بھر میں کسی بھی ناگہانی آفت، ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں ایمبولینسیں ہی سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچتی ہیں، اور اگر ایمبولینسوں میں فیول ہی نہیں ہوگا تو یقینی طور پر سروسز جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایمبولینسیں دستیاب نہ ہونے کے باعث سڑکوں سے ٹریفک حادثات کے زخمی اٹھانا اور اس کے ساتھ ساتھ اسپتالوں سے مریضوں کی منتقلی میں شدید رکاوٹیں پیش آئیں، فائونڈیشن کی سروسز میں تعطل کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑا، اگر فیول کی سپلائی معمول کے مطابق بحال نہیں ہوسکی تو ریسکیو سروسز بند ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب ایدھی فائونڈیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس تقریباً ایک ہفتے کا ذخیرہ ہوتا ہے لیکن اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو پھر انھیں بھی فیول کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اگر ایمبولینسیں سڑکوں پر نہیں ہوں گی تو پھر اس سے عام شہری کو ہی مشکلات پیش آئیں گی۔

پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے سیکریٹری اطلاعات ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاحال مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر مزید بھروسہ مذاق ہوگا ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی بندش مارجن میں اضافے تک جاری رہے گی، حکومت کی جانب سے سمری ارسال کرنے کا وعدہ 3 نومبر کو کیا گیا تھا۔

پٹرول پمپس کی ہڑتال کےپیچھےکیاسازش ہےحماداظہر نےسچ سچ بتادیا:شہبازشریف بھی…

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی جاری رکھنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے،ایسوسی ایشن میں شامل تمام پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی بند ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ایس او کے پیٹرول پمپ اس وقت کھلے ہیں جب کہ جلد مزید بھی کھل جائیں گے بڑی کمپنیوں کے کمپنی آپڑیٹڈ پمپ بھی کھلے ہیں، ڈیلر ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں، جائز مطالبات کی سمری ای سی سی میں فیصلے کیلئے جمع ہے پیٹرول پمپ کی ہڑتال اس وجہ سے نہیں کہ ماضی کی طرح پیسے ختم ہو گئے، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت عوام کیلئے کم سے کم کرنا چاہتی ہے آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبہ تسلیم کیا جائے گاپٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے، پٹرول پمپ مالکان بھی عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

گھبرانا نہیں :سب کو پٹرول ملے گا:ترجمان وزارت پٹرولیم کا اعلان:اوگرا بھی حرکت میں…

دوسری طرف پاکستان کی حزب مخالف جماعتوں کے لیڈرش لیگ کے سرپرست شہباز شریف نے کہا ہے کہ راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں، ملک میں گیس کا بحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے قطاروں میں کھڑے عوام آج نوازشریف اور پرانے پاکستان کو حسرت سے یاد کر رہے ہیں، ظالم حکمرانوں کی بے حسی غریبوں کے زخموں پر نمک ہے پورے ملک کو تین سال سے نااہلی، نالائقی، کرپشن اور مہنگائی کی سموگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، پٹرول، آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کے لئے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، کون سے پمپ کھلے رہیں گے؟

واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کل ملک گیر سطح پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے اس ضمن میں ایسوسی ایشن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہو گا۔

سرگودھا : ملک بھر میں 25 نومبر کو پٹرول پمپ بندش کا اعلان کر دیا گیا ۔

ملک بھر میں پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال ناکام ہونے کا خدشہ.

پیٹرول پمپ مالکان کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

Leave a reply