چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ ہے یا نہیں مگر حکومت کو گھر ہم ہی بھیجیں گے-
باغی ٹی وی : پی پی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہے یا نہیں؟ یہ الگ بات لیکن موجودہ حکومت کو گھر ہم ہی بھیجیں گے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحریک مسلسل جاری ہے ہم عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔
وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کے احتجاج میں ن لیگ اور جے یو آئی (ف) مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ جبکہ پیپلز پارٹی اپنے الگ جلسے کررہی ہے۔
خیال رہےکہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کل نماز جمعہ کے بعد سے مظاہروں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
حکومت اور عمران خان کو بد دعائیں دینے والا شخص گرفتار
پی ڈی ایم نے کل ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر 3 بجے احتجاجی جلوس نکالاجائےگا۔
کراچی ایمپریس مارکیٹ پر نماز جمعہ کے بعد 3 بجے مظاہرہ ہوگا۔ پشاور، سوات، شانگلہ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے اس کے علاوہ میانوالی اور بھکر میں 24 اکتوبر کو احتجاج ہوگا۔








