حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 272 روپے میں دستیاب ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا ہے، فی لیٹر ڈیزل 293 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ فی لیٹر مٹی کا تیل 2.56 روپے مہنگا ہو کر 190 روپے 29 پیسے کا ہوگیا جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی۔ علاوہ ازیں حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
جبکہ اس حوالے سے سینئر صحافی عاصمہ شیرازی نے لکھا کہ ” آج عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جبکہ وطن عزیز میں پانچ روپے کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تیرہ روپے کاضافہ کر دیا گیا ہے ، مہنگائی کا طوفان اب سونامی بن کر آئے گا۔حکومت کے پاس پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کیا جواز ہے ؟”
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرول 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے pic.twitter.com/LbYcplt7Pj
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) March 15, 2023
واضح رہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کافی کمی آچکی ہے لیکن پاکستان میں تیل کو سستا کرنے کے بجائے حکومت مزید مہنگا کرنے کا اعلان کردیا ہے. جبکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف طریقہ سے طنز و مزاح کررہے ایک صارف نے لکھا کہ "یٹرول بمب بنانے کی حوصلہ شکنی کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
ترجمان۔” جبکہ اس پر سمیرا نے لکھا کہ "اگ لاواں مجبوری نو”
پیٹرول بمب بنانے کی حوصلہ شکنی کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
ترجمان۔— Mohsin Hijazee (@MohsinHijazee) March 15, 2023