پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظرطلبہ کے امتحانات ملتوی کرنے کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں-
باغی ٹی وی : گلوکار نے کہا کہ ایسا لگ رہے ہے کہ اس بار حکومت اپنی انا کی خاطر طلبہ کے امتحانات لے رہی ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ وہ طلبہ کے مستقبل کے لیے امتحانات لے رہی ہے۔
‘Future ki baat hai bacho ki !!!’
abay bhai future bachay ga tou ayega na? At this point it feels like the gov has taken it to it’s ego to hold the exams this year. With this rising wave of covid, it will be a huge mistake to let kids take the 🦠virus back to their homes. 🙏🏽
— Asim Azhar (@AsimAzharr) April 24, 2021
عاصم اظہر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر طلبہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تو اُن کا کونسا مستقبل باقی رہے گا؟
گلوکار نے کہا کہ اس مقام پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حکومت نے اس سال امتحانات لینا اپنی انا پر لے لیا ہے۔
عاصم اظہر نے کہا کہ کورونا وائرس کی اس خطرناک تیسری لہر میں حکومت کی جانب سے یہ ایک بہت بڑی غلطی ہوگی کہ بچوں کو اپنے گھروں میں وائرس واپس لے جانے دیا جائے۔
عاصم اظہر کے ٹوئٹ پر طلباء کی بڑی تعداد گلوکار کی حمایت کرتی ہوئی نظر آرہی ہے، طلباء کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں شوبز ستارے اُن کے بارے میں سوچتے ہوئے اپنی آواز بُلند کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاصم اظہر کئی مرتبہ بچوں کے حق میں آواز بلند کر چکے ہیں جبکہ آغا علی ، فیروز خان ،مہوش حیات اور وقار ذکاء بھی حکومت سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں-